گلگت ( پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران اور حکومت کے ما بین مذا کرا ت اور انکم ٹیکس Adaptationایکٹ 2012کے با ر ے میں تفصیلی غور و خوص ، تفصیلا ت کے مطا بق حکو متی ٹیم کاانجمن تاجران گلگت و عو امی ایکشن کمیٹی سے مقامی ہو ٹل میں طویل گفت وشنید ہو ئی۔ جس میں ایک نکا تی ایجنڈے پر تفصیلی بات چیت ہو ئی ، مذا کرا ت میں انکم Adaptationایکٹ 2012کی خا تمے اور پرا نی حیثیت کی بحا لی کے بارے میں با ت چیت ہو ئی ۔ حکو مت اراکین کی جا نب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ انکم ٹیکس کا مسئلہ مشتر کہ ہے اور اس بارے عوام کی جذبات کی تر جما نی کیلئے پیش پیش ہو نگے ۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اراکین کونسل کو گلگت بلا کر ان سے مزید با ت چیت کی جا ئے کیو نکہ ٹیکس کا معاملہ ان کے دا ئر ے کا رمیں آتا ہے ۔ اجلاس میں عام آدمی کو ان دنوں درپیش مسائل بھی زیر غور آ ئے ۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذا کر ات کا سلسلہ آگے بڑھاکا جا ئے ۔ دونوں فر یقین کے ما بین طے پا یا کہ تمام معاملا ت کے حل مذاکرات کے ذریعے کی جا ئے ۔حکو متی ٹیم ، انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین کل مذا کرا ت کا دوسرا دور ہو گا ۔
چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ چونکہ جی بی کونسل کا ہے اور ہم نے حکومت نے جی بی کونسل کے ذمہ داران کو بھی اس مذاکرات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مذکرات کسی نتیجے پر پونچے۔ اُنہوں دو دن کامیاب شٹرڈوان ہڑتال پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد بھی پیش کیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا