گلگت ( ثاقب عمر )پارلیما نی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ نے خوف کا اظہار کر تے ہو ئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس کا نام لیتے ہو ئے کہا کہ ہم کسی کے سیا سی عزائم ناکام بنا دینگے اور صو با ئی حکومت سمیت ریاست بھی ان کا گھیرا تنگ کر ے گی ۔تاجر برادری کے ذمہ داران سے بات کی تو انہوں نے مذاکرات سے صاف انکار کردیا جبکہ ہمیں وفاق سے یقین دہانی کرا ئی گئی ہے کہ سوموار کو کو ئی بھی بنک ٹیکس نہیں کاٹے گا ۔اور شٹر ڈاوں پہیہ جام ہڑتال کر نے کی ضد کر نے والوں کے خلاف حکومت اور ریاست ملکر کاروائی کر ے گی اور انکو نہیں بخشا جا ئے گا کیو نکہ ہم مولا نا سلطان رئیس کی شخصیت سے واقف ہیں اور مو لانا کو مزید ڈیل نہیں دی جا سکتی ہے اور انتشار کی سیاست بد امنی کی سیا ست کر نے والوں کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔
جبکہ اس موقع پہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین و معروف عالم دین سماجی رہنماءمو لانا سلطان رئیس نے بتا یا کہ ہم نے ڈیمانڈ ایک قسم کے ٹیکس کے نہیں بلکہ تمام اقسام کے ٹیکسز کے کیئے ہیں کو وفاق اور صو با ئی حکومت نے بل واسطہ یا بلا واسطہ لگا ئے ہیں ۔حکو متی اراکین کو ڈرنے اور دھمکا نے کے بجا ئے عوامی مسائل حل کر نے کی ضرورت ہے کل تک جو عوام ایکشن کمیٹی میں رہ کر سیاست سیکھ گیا اس کے زبان سے دھمکیاں نمک حلالی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ ہمارا کو ئی سیا سی مقصد نہیں ہے بلکہ عوامی مفاد عامہ کے لیئے قانونی و جمہوری طر یقے سے کام کر کے عوام کو سہولیات فراہم کر نا ہے ۔دھمکی دینے والے اپنا شوق پورا کریں اور ہم عوام کی خد مت اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے اپنی جدو جہد جا ری رکھیں گے ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا