گلگت( نمائندہ خصوصی) کرپشن کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے احتساب بیورو نے محکمہ جنگلات میں اٹھارہ گریڈکے چار اہم سابق اور موجودہ افیسرز کو گرفتار کرکے تفیش کیلئے نامعلوم مقام پر متقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں استور سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرک فاریسٹ افیسر سلیم اللہ اور محمد زمرود ( ریٹائرڈ افیسر)قادر جان ( ریٹائرڈ) اور فرید اللہ فارسیٹ سپرنڈنٹ شامل ہیں۔
عوامی حلقوں نے اس کاروائی کو سرہاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ تو چھوٹے مگرمچھ ہیں، حکام کو چاہئے کہ محکمہ ورکس،فشریز اور ایکسائز میں اربوں کی کرپشن کرنے والے بڑے مگرمچھوں پر بھی ہاتھ رکھیں جنہوں نے سرکاری خزانے کو چونا لگا کر گلگت اور سکردو میں بڑی بڑی عمارتیں اور مارکٹیں بنا رکھی ہے ،معمولی کلرک اس وقت ہزاروں کنال اراضی کے مالک ہیں لیکن حکمرانوں کی ملی بھگت سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا