شگر(عابدشگری)ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے کہا ہے کہ شگر کے تمام ضلعی آفیسران اور ذمہ داراں چیف سیکریٹری کی عوامی سروس کی ترسیلی ایجنڈے کو یقینی بنائیں۔جبکہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکٹ کی رجسٹریشن یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈی سی آفس میں منعقد ہ ضلعی سربراہوں کی ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہوں پر زور دیا کہ چیف سیکریٹری کی عوامی سروس کی ترسیلی ایجنڈے کو یقینی بنائیں۔جبکہ برتھ اور ڈیٹھ سرٹیفکٹ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈی ایچ او شگر اور اسسٹنٹ کمشنر شگر کو ہدایت کی پولیو کمپین کے انتظامات کا جائزہ لیکر رپورٹ کریں۔اور اس قومی مہم کو بھرپور انداز مین چلانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زوردیتے ہوئے ہدایت کی ہیلتھ اور ایجوکیشن کے زمینوں کی انتقالات کو فوری مکمل کریں ۔ڈی سی شگر ولی خان کی صدارت میں ضلعی سربراہوں کا ماہانہ اجلاس ڈی سی آفس شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام ضلعی ادارون کی گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اور مسائل دریافت کئے۔ تمام اداروں کے سربراہوں نے اپنے اداروں کی پروگریس پر بریفنگ دی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا