شگر(عابدشگری)ایس پی شگر سید الیاس حسین نے گذشتہ دنوں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرکے بڑی مقدار مین منشیات برآمد کرنے پر کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس آفیسروں اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے جبکہ انہیں انعامات اور سرٹیفکٹ دینے کابھی ا علان کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہابڑی تعداد میں منشیات برآمد کرکے شگر پولیس اہلکاروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔جوکہ قابل تعریف ہے۔ اس طرح کی کاروائی سے منشیات فروشوں کی کمر ٹوٹ جائے گا۔ منشیات کی لعنت ہمارے معاشرے کیلئے زہر ناسور ہے جس کی لپیٹ میں آکر ہمارے نوجوان تباہی کی جانب سے گامزن ہے۔ اس لعنت کو روکنے کیلئے شگر پولیس بھرپور کاروائی کرتا رہے گا۔اور شگر کو اس لعنت سے مکمل پاک کرنے کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرنے والے جوانوں اور آفیسروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا