شگر(عابدشگری) شگرکے دورافتادہ علاقہ باشہ کے گاؤں ارندو میں آسمانی بجلی گرنے سے آتشزدگی سے گھروں میں آگ لگ گئی۔آگ میں لپیٹ میں آکر 6گھر مکمل جل کر خاکستر ہوگئے۔گھروں کیساتھ لوگوں کی قیمتی اشیاء بھی آگ کی نذر ہوگئے۔گھر مالکان حسرت اور آنسوؤں کیساتھ اپنے گھروں کو آگ میں جلتے اور امیدوں کو خاک میں ملتے دیکھتے رہ گئے۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سخت جدوجہد کے بعد کئی گھنٹوں بعدآگ پر قابو کرلیا۔ ارندو کے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سرورتقی نے میڈیا کو بتایا کہ باشہ کے آخری گاؤں ارندو میں منگل کی علی الصبح ایک گھرپرآسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر قریبی گھروں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کچھ ہی لمحوں میں کئی گھر لوگوں کی سامنے راکھ کا ڈھیر بن گیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کیلئے جدوجہد کی۔ گاؤں کی ندی نالوں میں سردی کے باعث پانی منجمد ہونے کے باعث لوگوں کو آگ بجھانے کیلئے پانی کی حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم باہمت لوگوں نے دریاء سے پانی لاکر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعدمزید گھروں کو لپیٹ میں لینے سے پہلے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کی زد میں آکر گھر تباہ ہونے والوں میں اخوند حسن،محمد چو، مہدی، علی حسین،مراد،ممبر حسین شامل ہے۔ادھر اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی اطلاع ہائی اتھارٹی کو دیکرفوری مدد کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کی جس پر بریگیڈ کمانڈر سکردو عاصم ظفر،کمشنر بلتستا ن عاصم ایوب ہیلی کاپٹر میں متاثرہ جگہ روانہ ہوئے انہوں نے اپنے ساتھ امدادی اشیاء جس میں کھانے پینے کی اشیاء اور کمبل شامل تھے اپنے ساتھ لیکر گئے تھے۔ جبکہ زخمیوں کی علاج ومعالجے کیلئے آرمی ڈاکٹر بھی ساتھ تھے۔ انہوں نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کئے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا