گلگت( تحریر نیوز) گزشتہ دنوں حکومت میں موجود ایک ایسے شخص کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شور ہوا جو نہ تو عوامی نمائندے ہیں اور نہ ہی اُنکے پاس کوئی بڑا سرکاری عہدہ ہے لیکن وہ ہمیشہ حکومتی اگلی صفوں میں نظر آتا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے آج سوشل میڈیا پر پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجا نظیم الامین گلگت بلتستان کابینہ سے منظور شدہ صوبائی وزیر کے برابر اعزازی سٹیٹس رکھتا ہے اور بورڈ آف انوسٹمنٹ گلگت بلتستان کے وائس چئیرمین ہے. مراعات وہ نہیں لیتا مگر کابینہ ممبر کے برابر سٹیٹس رکھتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ یہ فرشتہ صفت انسان نہ مراعات لیتا ہے اور نہ ہی افیشل وزارت کا عہدہ رکھتے ہیں لیکن سرکاری پروگرامز اور میٹنگوں اور ملکی اور غیر ملکی دورں میں عوامی نمائندوں سے بھی اگلی صف میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ نظر آتا ہے، ایسے میں جو عہدہ اُنکو ایک عوامی خدمت گار کے طور پر سرکار نے دیا ہے وہ فرائض انجام دینے کے بجائے وہ اس میں سیاسی جلسوں اور میٹگبز میں مسلسل شرکت سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کیا وہ وزراء کے ساتھ سفر کرنے اچھے ہوٹلوں میں قیام کرنے سرکاری گاڑیوں میں گھومنے پھرنے غیر ملکی دوروں کا خرچہ بھی اپنے جیب سے کرتے ہیں یا وزیر اعلیٰ کی کچن کبنٹ میں غیراعلانیہ وزارت کا عہدہ لیکرٹیکنیکل کرپشنز کیلئے اُنکی معاونت کرتے ہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا