سکردو(پ ر) یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو کے صدر مظاہر حسین نے کہا کہ سکردو روڈ کی بندش سے سکردو میں پیٹرولیم مصنوعات،مرغی،گوشت سمیت دیگراشیائے خوردونوش کی قلت ہورہی ہے۔
سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
پرائیس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے کی وجہ سے عوام مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے پاس ایڈیشنل کے نام پر آفیسروں کی فوج ظفر موج ہونے کے باوجود ان امور میں دلچسپی لینے کی وجہ سے عام عوام کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔
کمشنر بلتستان ڈویژن اور ڈی سی سکردو فوراً معاملے کا نوٹس لیں اور پرائیس کنٹرول کمیٹی کو فعال کریں۔
کچھ آفیسران معاملات کی نشاندھی کرنے پر سیخ پا ہوجاتے ہیں اور الٹا نشاندھی کرنے والوں کو بتا بھلا کہتے ہیں اور اپنے عہدے کا رعب جمانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہاں تک بھی کہہ جاتے ہیں کہ ہم کسی کو جواب دہ نہیں ہیں۔
اگر یہی صورتحال رہی تو ہم بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔
سکردو روڈ بلاک ہونے سے عوام مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہیں اعلی حکام فوری نوٹس یوتھ ایکشن کمیٹی سکردو
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا