تہران ( ٹی این این پ ر) قومی ہیرو لیٹل کریم کی پوتی اور کوہ پیما محمد حنیف کہ بیٹی کم عمر کوہ پیما آمینہ حنیف جس کا تعلق ضلع گانگچھے سے ہے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تہران میں توچل مونٹین جس کی بلندی 3963 میٹر تھی سر کرلیاہے۔ جس میں 7 ملکوں جن میں پاکستان,کیرگیز,افغانستان,
اذربائیجان,اذبکستان,تاجکستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے حصہ لیا۔اس مہم میں آمینہ کے والد محمد حنیف بھی ساتھ تھے۔ آمینہ حنیف نے اپنی قوم کے نام ایک پیغام میں کہاہے کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ میں نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔اور یہ میرے لیے بہت بڑی اعزاز کی بات ہے کہ خدا نے مجھے پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیئے ایران کے مشہور شہر تہران میں واقع توچل پہاڑ پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا موقع دیا۔اس سے پہلے بھی آمینہ حنیف نے یورپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔میں آمینہ حنیف کی اس کامیابی پر آمینہ حنیف سمیت گلگت بلتستان اور ان کے پورے خاندان کو مبارک باد پیش کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ مزید کامیابیاں سمیٹیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
قومی ہیرو لیٹل کریم کی پوتی کم عمر کوہ پیما آمینہ حنیف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایران میں توچل پہاڑ کی چوٹی سر کرلیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا