شگر( پ ر)صدر پریس کلب سکردو محمد حسین آزاد کی قیادت میں سینئر صحافیوں قاسم بٹ،وزیر مظفر،اسحاق جلال،محمد علی انجم،لیاقت کاظمی،ایس ایس ناصری،رجب علی قمر،علی نقی شگری اور فدا محمد شاہدنے الشہباز ویمن آرگنائزیشن شگر کی آفس اور لیگل ایڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورئے میں ویمن ورکر گروپ ٹریننگ سیشن کا بھی دورہ کیا۔جہاں پروجیکٹ منیجر محمد حسن شگری نے انہیں پروگرام اور سیشن کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔اور الشہباز ویمن آرگنائزیشن کی گذشتہ کارکردگی اور کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔آفس کی دورے میں مونیٹرنگ اینڈ الواونگ آفیسر تاج بیگم نے US-Aid SGAFPکے جاری پروگرام کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس پروگرام کے تحت گاؤں سطح پر 70سے زائد سیشن منعقد ہوئی جہاں ہماری وکلاء نے خواتین کی حقوق سے آگاہی مہم چلائی جبکہ خواتین کی مسائل کی حل کیلئے لیگل ایڈ سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں اب بھی خواتین کی مسائل کیلئے قانونی معاونت اور مشاورت دی گئی۔یہ سنٹر ہماری پروجیکٹ ختم ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ بار سکردو چلائیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا