چلاس شہر کے مختلف وارڈز میں صفائی مہم شروع ، گلی محلوں کو کچرے اور کوڑا کرکٹ اٹھا کر صاف کر دیا گیا ۔ شہریوں کا کمشنر دیامر کی کاوشوں کو خراج تحسین

0 0

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شہر کے مختلف وارڈز میں صفائی مہم شروع ، گلی محلوں کو کچرے اور کوڑا کرکٹ اٹھا کر صاف کر دیا گیا ۔ شہریوں کا کمشنر دیامر کی کاوشوں کو خراج تحسین ۔ کمشنر دیامر ڈویژن عبد الوحید شاہ کی خصوصی ہدایت پر چلاس کے مختلف وارڈز میں صفائی مہم کا آگاز کر دیا گیا ہے ۔ محلہ سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئیہیں جو آئندہ کیلئے صفائی کو بر قرار رکھیںگی ۔ کچرا اور کوڑا کر کٹ بلدیہ کی جانب سے مختص ڈبوں کے علاوہ باہر پھینکنے پر بھاری جرمانہ اور سزا ہو گی ۔ بازار میں مال مویشی کی آمد پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔ شہریوں نے اس اقدام پر کمشنر دیامر کو خراج تحسین پیش کیا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website