کریس (نمائندہ ٹی این این) گانچھے کا سب سے بڑا اسد عاشورہ کا جلوس امام بارگاہ حسینی کھرگرونگ کریس نکالا گیا. امام بارگاہ حسینی سے تمام ماتمی دستی برآمد ہوئے اور روایتی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے خانقاہ معلی سادات کالونی میں نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد واپس امام بارگاہ حسینی کھرگرونگ میں اختتام ہو گیا
راستے میں شہداء کربلا کی یاد میں سبیلیں رکھی گئی. شبہیہ، ذوالنجاح اور تعزیے و علم بھی نکالے گئے
کورو، غواڑی، گون، مہدی آباد اور گول کے ماتمی دستوں نے بھی شرکت کی. امامیہ سکاؤٹس کریس اور کورو نے سکیورٹی کے فرائض انجام دئیے. پولیس کی بھاری نفری نے بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی مجلس سے خطاب مولانا جواد جوہری نے کیا اور شیخ ذوالفقار علی یعسوبی نے نماز ظہرین کی امامت کرائی اور مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام اور ان کے عظیم رفقاء کی عظیم قربانی پہ روشنی ڈالی. نماز کے بعد تمام عزاداروں کےلئے خانقاہ میں نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا