نگر ( اقبال راجوا) مین ٹاؤن ایریاء نگر میں اڈہ بحال کرنے کے ساتھ ٹریفک کا نظام بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی نگر کا چئیر مین ایل ایس او محمد اسمائیل تحسین کو یقین دہانی۔ اپنے دفتر میں ایک اہم ملاقات میں چئیر مین ایل ایس او محمد اسمائیل تحسین نے ایس ایس اپی نگر طفیل احمد میر کو بتایا کہ چھلت ٹاؤن میں ٹریفک نطام نہ ہونے کے سبب عوام بالخصوص مختلف کالج اور سکولوں کے پیدل اور بسوں میں پیدل جانے والے طلباء و طالبات کے لئے چلنا نا ممکن ہو جاتا ہے ۔ ٹیکسی کے لئے کوئی کرایہ نامہ مقرر نہ ہونے کے سبب مین ٹاؤن سے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور اندرون ضلع چلنے سفر کرنے والے سائیلین اور مسافروں سے کئی گنا زیادہ یا اپنی مرضی کے ن کرائے وصول کر رہے ہیں۔ایک طرف سرک پر اپنی ٹیکسی بغیر کسی ٹیکسی نشان کے پارک کرتے ہیں اور دفاتر جانے اور ٹریفک روانی میں خلل ڈالتے ہیں لہذا ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بی بی سی چوک تا تھانہ چوک ٹریفک پولس کے زریعے ٹریفک کنٹرول کیا جائے نیز اڈہ دوبارہ بحال کر کے اندرون و بیرون ضلع مسافروں سفر کرنے کے لئے سہالیات فراہم کرا دیں۔ ایس ایس پی نگر طفیل احمد میر نے چئیر مین ایل ایس او کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے اڈہ بحالی اور ٹریفک روانی کے لئے پوری منسوبہ بندی کی ہوئی ہے ،میں نے تھانہ چھلت کے ایس ایچ او کو چھلت ٹریفک کنٹرول بارے میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس پر کل سے عمل درآمد شروع ہوگا۔ ہم عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہیں۔ جب بھی کوئی مسلہ ہو ہم حاضرہیں ۔ چئیرمین ایلایس او محمد اسمائیل تحسین نے ایس ایس پی نگر کا اقدامات بارے میں یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا