نگر (اقبال راجوا) گپہ ویلی جنگلات کی حفاظت کے لئے چھلت چھپروٹ کمیونیٹی کی مکمل تعاون سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈی ایف او نگر صابر حسین کا گپہ ویلی جنگلات کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت۔ انہوں نے بتایا کہ میں اور میری ٹیم کا گپہ ویلی جنگلات کے دورے کا مقصد یہ ہے کہ جنگلات کا قریب سے معائینہ کیا جائے اور جنگلات میں اضافہ کے لئے اقدامات سمیت جنگلات کو غیر قانونی کٹاؤ سے بچانے کے لئے جنگلات کے بالکل نزدیک اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ اس سلسلے مین میں میں اپنی پوری ٹیم جس م میں تمام گیم واچر ز،فارسٹ گارڑز ،اکاؤنٹینٹ اور آر ایف او عمران علی چنگیزی کے ہمراہ جنگلات بونر ،بروشکی ،دودنیال ،اور کچیلی جنگلات کا تفصیلی دورہ کر آیا ہوں۔ ان قدرتی جنگلات میں پائے جانے والے نایاب درخت،چلغوزہ اوردیگر کونیفرز ٹریز کو محفوظ رکھنے اور ان کی افزائش کے لئے ہر قسم کے اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کرنے لئے مختلف جگہوں کا معائینہ کیاہے۔ آر ایف او عمران چنگیزی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال محکمہء جنگلات نے چار ہزار مختلف قسم کے جنگلات مختلف علاقوں میں اگائے ہیں لیکن آئندہ سال موسم بہار میں ہم میک مخصوص قطعہء زمین میں علامتی طور پر چار ہزار جنگلی درختان کو اگایا جا رہا ہے جن کی نگرانی اور پرورش محکمہء جنگلات مسلسل کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایف او نے سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ چلغوزہ کے درخت کی کٹائی میں ملوث افراد کو براہ راست سزا سنا کر براہ راست جیل میں بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے جنگلی بادام اور چلغوزہ بارے میں بتایا کہ یہ نایاب درخت ہیں اس لئے ان کی حفاظت کے لئے چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا