مائیننگ لیز کے اجراء پر بے جا پابندی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم ہو رہا ہے- چیرمین بلتستان جیمز اینڈ منرل ایسوسی

0 0

سکردو(پ ر) بلتستان جیمز اینڈ منرل ایسوسی ایشن کا باقاعدہ قیام عمل لایا گیا اور کابینہ تشکیل دے دی گئی اور پہلی میٹنگ قراقرم ہوٹل سکردو میں منعقد کی گئی جس میں بلتستان ریجن سے تعلق رکھنے والے لیز ہولڈرز نے شرکت کی اور منرل کی صنعت کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مائیننگ کنسیشن رول 2016 اور 2019 کے واضح قوانین کے مطابق عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے تمام سرمایہ کاروں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا اور بلا جواز پابندیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ لیز ہولڈرز شدید مالی و زہنی پریشانی کا شکار ہوئے ہیں ۔
تمام ممبران نے متفقہ طور پر حکومت اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد منظور کیا کہ فوری طور پر لیز کے اجراء پر وقتا فوقتا بے جا پابندی کا خاتمہ کیا جائے اور لیز ہولڈرز کو گورنمنٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کر کے معدنیات کے کام کو رواں دواں کیا جائے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جائےتاکہ علاقے سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے۔
اجلاس میں بلتستان ریجن کے لیز ہولڈرز پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام کے ساتھ ساتھ عبوری کابینہ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا اور غلام مرتضی صاحب کو چیئرمین جبکہ آغا حیدر شاہ صاحب کو وائیس چیرمین منتخب کیا گیا اور جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری خواجہ شبیر احمد راجپوت کو سونپی گی ہے اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کی ذمہ محمد ایوب صاحب جبکہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری حاجی محمد رضا کو دی گئی ہے۔ محمد غازی صاحب کو سیکریٹری فائینانس، محمد علی کو ڈپٹی سیکریٹری فائینانس اور کاچو سلامت علی خان کوسیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website