بجلی اٹے کی ناقص کوالٹی پولیس میں سیٹوں کی کمی اور دیگر مسائل لیکر پی پی پی وفد کمشنر بلتستان کے پاس پنچ گئے

0 0

سکردو (پ۔ر) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے وفد نے کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم، ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی اور ایس ایس پی سکردو محمد اسحاق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے سکردو میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، سڑکوں کی خستہ حالی، آٹے کی ناقص کوالٹی، پانی کی قلت، حالیہ پولیس بھرتیوں میں سیٹوں کی کمی، سکردو شہر کے مختلف جگوں پر صفائی کے فقدان پر بات کی ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 500 بیڈ ہسپتال کی ملازمتوں میں زمین دینے والے علاقے کے مکینوں کو ترجیح دی جائے اور سیاسی دباؤ پر ملازمین کی ہر دو ماہ بعد ٹرانسفرز روکنے پر زور دیا اور کہا کہ کم از کم دو سال کے بعد ٹرانسفر کیا جائے۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو اور ایس ایس پی پولیس سکردو کی جانب سے ان مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی اور رمضان المبارک میں آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنانے، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے جنریٹر چلانے، پانی کے مسائل حل کرنے اور حالیہ پولیس بھرتی میں پینڈنگ سیٹوں کے مسئلے کو آئندہ چند دنوں میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا کہ چھوٹے ملازمین کو سیاسی دباؤ پر ٹرانسفر رکوانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اسکے علاؤہ بازار اور دیگر علاقوں میں پڑے کچرے کو اچھی طرح صاف کر کے شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ سکردو ایکسپریس وے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ستمر اکتوبر تک سکردو کے تمام سڑکیں مکمل طور پر بنیں گی۔ ریڈیو پاکستان سے جیل گارڈ تک ایکسپریس وے مکمل کی جائے گی۔ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ نے آئی جی گلگت بلتستان سے ٹیلی فون پر سکردو کی پولیس سیٹوں کی پینڈنگ کے معاملے پر بات کی جس پر آئی جی نے یقین دلایا کہ اس معاملے کو بہت جلد حل کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website