استور (لطف اللہ )عمائدین ڈسٹرکٹ استور کے وفد نےانسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات میں محکمہ پولیس کو ہر طرح کے تعصبات سے پاک رکھنے اور ہرسطح پر میرٹ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے دوران یونین کونسل قمری منیمرگ سمیت کئی پسماندہ اور دور افتادہ علاقے یکسر محروم رہ گئے ہیں۔ وفد نے تجویز پیش کی کہ محمکہ پولیس میں آئندہ جب بھی بھرتیاں کی جائیں تو ڈسٹرکٹ لیول کے بجائے یونین کونسل سطح پر کی جائیں تاکہ ان علاقوں کے نوجوانوں کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔ وفد نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس جیسے ادارے کے اندر بعض سرکاری ملازم سیاسی دست شفقت کے سائے میں برس ہا برس سے ایک ہی من پسند سٹیشن پر بیٹھے ہیں اور ایک ہی سٹیشن میں کئی کئی پرموشن لے چکے ہیں جبکہ سیاسی اثر رسوخ سے محروم ملازمین کو گیند کی طرح گھمایا جاتا ہے وفد نے ڈسٹرکٹ استور کے قدیم تھانہ قمری کی خستہ حال عمارت کی بحالی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ استور کے دور دراز نالہ جات میں عارضی اور مستقل پولیس چوکیاں قائم کرنے ضرورت پر زور دیا انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان نے وفد کی پیش کردہ تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کروا دی آئیندہ بھرتیوں میں ڈسٹرکٹ لیول کی بجائے یونین کونسل سطح پر بھرتی کی پالیسی بنائی جائے گی اور محکمہ پولیس کو ہر طرح کے تعصبات سے پاک کرکے مثالی بنایا جائے گا۔وفد میں سابق ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مظفر ریلے،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل و ممبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی عبدالرحمن ثاقب اور ڈاکٹر غلام عباس شامل تھے۔
عمائدین استور کے وفد نے ائی جی پولیس گلگت بلتستان کے ساتھ ملاقات کی محکمہ پولیس کو ہر طرح کے تعصبات سے پاک رکھنے اور میرٹ کو یقینی بنانے پر زور دیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا