وزیر اعلیٰ گرمی کا مزہ لیتے ہوئے آبائی حلقے میں برف باری نے نظام زندگی معطل کردیا عوام نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر بڑا سوال اٹھا لیا

0 0

استور (لطف اللہ سے ) تبدیلی سرکار بھی استور کے بالائی علاقوں کے عوام کی مشکلات میں بھی کوئی تبدیلی نہ لا سکی سابق حکمرانوں کی ریشہ دوانیوں سے تنگ عوام نے تبدیلی سرکار پر مکمل اعتماد کیا ابتدائی ایام میں وزیر اعلی کے بلند بانگ دعوے بھی سامنے آیے مگر دعوے دعوے ہی رہے عملدرآمد تاحال نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق استور کے بالای علاقوں میرملک، بٹواش ،دیرلے شنکرگڑھ کی ہزاروں نفوس پر مشتمل ابادی ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال گھروں میں محصور ہیں رابطہ سڑکیں بند ہیں علاقے میں اچانک برف باری کی شدت کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوئی تھیں جو ہنوز بند ہیں رابطہ سڑکیں کھولنے کے لیے کوی کاروائی عمل میں نہیں لای جاسکیں رابطہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے علاقے میں نظام زندگی متاثر ہے اشیاء خوردنوش سمیت ادویات اور اشیاء ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے علاقے میں شدید سردی کے باعث نمونیاء،کالی کھانسی پیلیا سمیت دیگر موذی بیماریوں نے ڈیرے جما لیے ہیں برف کی زیادتی کی وجہ سے راستوں میں پیدل چلنا ہی محال ہوچکا ہے 2 گھنٹوں کی مسافت کے لیے 2 دن لگ جاتے ہیں مریضوں اور بزرگوں کو کاندھوں پر اٹھا کر ہیڈکوٹر کی طرف سفر کرنے پر مجبور ہیں تبدیلی سرکار کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی وزیر اعلی گلگت بلتستان نے آبای حلقہ ہونے کے ناطے ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کی مشکلات میں کمی لانے کے بلند بانگ دعوے کیے تھے مگر کسی پر بھی تاحال عملدرآمد نہ ہو سکے ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کا واحد مطالبہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کا تھا جس پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے بھاری مشنری ان علاقوں کی رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے مختص کرنے کی نوید سنائی تھی مگر تاحال نہ بھاری مشنری نظر آی اور نہ کسی سیاسی قیادت کو ان علاقوں میں جانے کی توفیق ہوی رٹو سے آگے کے بالای علاقوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہے انسانی ابادی محصور ہوکر رہ گئ ہے ہسپتالوں کا نظام قابل رحم ہے مریض بے موت مررہےہیں ادویات سمیت اشیاء خوردنوش کی شدید قلت ہے عوام علاقہ نے تبدیلی سرکار بلخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ بالای علاقوں کی مشکلات میں کمی لانے اور سابقہ ادوار کے ستایے لوگوں کو حقیقی تبدیلی لانے کے لیے ان علاقوں کی رابطہ سڑکیں بحال کرنے کے لیے فوری آور ضروری اقدامات اٹھایے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website