سکردو میں بلتستان یوتھ الائنس اور سول سوسائٹی بلتستان کی جانب سے غیرقانونی ٹیکسز کی نفاذ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ۔

0 0

سکردو ( پ،ر ) سکردو میں بلتستان یوتھ الائنس کی جانب سے یادگار شہداء سکردو پرغیرقانونی ٹیکس کی نفاذ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور سول سوسائٹی اور بلتستان یوتھ الائنس کے رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے یہاں کسی بھی قسم کی ٹیکس کا نفاذ اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیح حسن جوہری نے کہا کہ وفاقی اور مقامی کٹھ پتلی حکومت خطے کے غریب عوام کے حقوق میں رکاوٹ ہے اور گلگت بلتستان کو اپنی جاگیر بنا رکھی ہے حکمران صرف اپنی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے میں مصروف ہے لیکن غریب عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن مسلکی تعصب کو ہوا دے رہی ہے ۔ اُنہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی ایما پر تمام سرکاری محکموں میں مسلکی بنیاد وں پر بھرتیاں ہورہی ہے۔ شیخ حسن جوہری نے کہا کہ سپیکر گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد اور سینئر وزیر اکبر تابان وزیر اعلیٰ کے سامنے بھیگی بلی بنی ہوئی ہے۔ شیڈول فور کا نفاذ مسلم لیگ ن کی مرضی سے ہوتا ہے یہ شیڈول ملک دشمن اور دہشت گردوں کے خلاف بنائی گئی تھی مگر سیاسی و مذہبی انتقام سے اس کا اطلاق کیا جارہا ہے۔

  مظاہرے سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی اور قراقرم یونیورسٹی کو ضم کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ بلتستان میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور عوام زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ مقررین نے کہا کہ تمام محکموں میں خالی پوسٹوں پر ن لیگ کے کارکنا ن کو کھپایا جارہا ہے لولی لنگڑی اسمبلی میں وزرا ء خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website