گلگت(پ۔ر ) پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت آتے ہی غیر قانونی بھرتیوں کا دھندا عروج پر پہنچ چکا ہے۔ منظور نظر افراد کو نوازنے کے لئے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھنے کی پالیسی پر کار فرما ہے، سرکاری آسامیوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو کھپانے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ گلگت بلتستان میں سرکاری آسامیوں اور پوسٹوں کے لئے مروجہ قوانین پر عملدرآمد کرانا ناگزیر ہے۔ تبدیلی سرکار ملازمین کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی سرکاری ملازموں کے حق کے لئے بطور وکیل ہر فورم پر لڑے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خالی آسامیوں پر عارضی ملازمین کو نظر انداز کرنا لمحہ فکریہ ہے، کئی سالوں سے گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کا مستقبل محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں غریب ملازمین کو مستقل کرکے اپنی غریب دوستی کا ثبوت دیدیا ہے۔ گلگت بلتستان میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کو حکومت نے فٹبال بناکر رکھا ہے اب وعدے وعیدوں پر ٹالنے کا وقت گزرچکا ہے صوبائی حکومت جلد از جلد ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ عارضی ملازمین کا حق ان کو ملنا چاہئے، اسمبلی سے مستقلی ایکٹ بھی منظور ہوچکا ہے اب ان کو مستقل نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی عارضی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور جہاں کہیں ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی پیپلزپارٹی اس کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوگی اور عارضی ملازمین جہاں کہیں بھی ہمیں بلائیں گے ہم لبیک کہیں گے۔
تبدیلی حکومت آتے ہی غیر قانونی بھرتیوں کا دھندا عروج پر پہنچ چکا ہے ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ دانش
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا