گلگت بلتستان کے زکواة مستحقین کو ایک سال سے فنڈز نہ ملنے پر مستحقین نے وزیراعلیٰ سے بڑا مطالبہ کردیا تفصیلات کیلئے لنک کلک کریں

0 0

سکردو(ٹی این این ) گلگت بلتستان میں گزشتہ ایک سال ہونے کے قریب ہے کہ زکواة کا فنڈز غریب مستحقین افراد میں تقسیم نہ ہوسکا جس کی وجہ بیوہ یتم معذوروں اور غریب افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہیں غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور ساتھ ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو علاج معالجے کیلئے زکواة فنڈز نہ ملنے کی وجہ غریب مریضوں کی علاج نہیں ہورہا ہے اور زکواة فنڈز تقسیم نہ ہونے کی وجہ زکواة افس سے معلوم کیا تو نہ نام نہ لینے کی شرط ہر محکمہ زکواة کے ایک زمہ دار افسر نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ پہلے ضلعی چیئرمینوں کا تین سالہ مدت ختم ہوا تھا مگر نگران حکومت اور مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے نئے چیئرمین منتخب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے ہر ضلعے میں ڈسٹرکٹ چیرمین نہ ہونے کی وجہ سے زکواة فنڈز تقسیم نہیں ہورہا ہے محکمہ زکواة نے ڈسٹرکٹ چیرمین اور مقامی لوکل زکواة کیمٹی کے چیئرمین کے زریعے فنڈز تقسیم کرتے ہیں اور ان کی مدت ختم ہونے کی وجہ زکواة فنڈز تقسیم نہیں کررہا ہے اور وفاق سے زکواة فنڈز ایا ہوا یے گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جلد ضلعی چیرمین جلد منتخب کرینگے اور ہر ضلعے سے ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کا نام ایا ہوا ہے اور زکواة کے مستحقین افراد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور صوبائی وزیر زکواة و عشر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک سالوں ہمیں زکواة فنڈز نہیں مل رہا جس کی وجہ ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت اچکی ہے اور ہمارے اوپر رحم کرتے ضلعی چیرمین فوری بنایا جائے تاکہ ہمیں زکواة فنڈز مل سکے اور سردیاں بھی سر پر ایا ہوا ہمارے گھروں کے ہیٹگ کیلئے تھوڑی لکڑیاں خرید سکے اور سردیوں سے بچ سکے ورنہ ہمارے بچے سردی کی وجہ مار جائینگے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website