پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان نے صوبائی وزیر جنگلات کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

0 0

سکردو(پ۔ر) پیپلزپارٹی سکردو کی تمام تنظیموں اور کارکنوں کا مشترکہ اجلاس پیپلزپارٹی سکریٹریٹ سکردو میں منعقد ہوا اجلاس سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا، سابق امیدوار سکردو حلقہ دو سید محمد علی شاہ، بلتستان ڈویژن کے جنرل سکریٹری بشارت ظہیر، ضلع سکردو کے سکریٹری اطلاعات طالب حسین اور سٹی سکردو کے صدر افضل سمیال نے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے صوبائی وزیر جنگلات کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کسی جنگل کے وزیر نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کے حقیقی قائد اور حقوق کی سب سے توانا آواز ہیں اور اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ان میں گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے۔ حق ملکیت بل صوبائی حکومت اور انکے اراکین اسمبلی کا کڑا امتحان ہے اور اس دن یہ ثابت ہوگا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا ہمدرد کون ہے اور مفاد پرست کون۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت اور تمام کارکنوں کا مشکور ہوں کہ ایک کارکن کو گلگت بلتستان اسمبلی میں نمائندگی کا اعزاز بخشا۔ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت اور مذہبی جماعتوں کا بھر پور مقابلہ کیا اور عوام نے اصولاً پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا تھا مگر بدترین دھاندلی کے ذریعے ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ خصوصاً گلگت اور سکردو کے حلقہ دو میں راتوں رات ووٹ چوری کئے گئے۔ پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ہم مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو عوامی نمائندے تسلیم نہیں کرتے۔ تمام تر ترقیاتی کام میرٹ کی بنیاد پر کریں گے اور جہاں پر زیادہ ضرورت ہوگی وہاں پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا۔ گلگت بلتستان کے عوام میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور ہم کارکنوں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ، بشارت ظہیر، طالب حسین اور افضل سمیال نے غلام شہزاد آغا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت نے شہراد آغاز کی شکل میں عوامی حقوق کی توانا آواز کو اسمبلی میں نمائندگی دے کر بہترین فیصلہ کیا ہے اور اس اقدام سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ وہ اسمبلی کے اندر عوامی حقوق کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے حقوق کے لئے بھی بھرپور اور ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website