سکردو (ٹی این این) ورلڈ ماؤنٹین ڈے کے موقع پر پریس کلب سکردو اور یو این ڈی پی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ذراعت محمد کاظم میثم تھے۔ تقریب میں معروف دانشور جناب حسن حسرت ، پریس کلب کے صدر و سینئیر صحافی قاسم نسیم، پریس کلب کے عہدیداران سمیت معروف سماجی وصحافتی شخصیات کے علاؤہ گلگت بلتستان کے کوہ پیماؤں کی بھی اچھی تعداد نے شرکت کی اور اس اہم دن کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔ اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا پہاڑوں، جنگلی حیات اور گلیشیئرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی بہترین صنعت کی حیثیت کرسکتی ہے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ کوہ پیمائی اور اس شعبے سے وابستہ افراد کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کیلئے جہاں انفرادی طور پر کوششیں ہونی چاہئے وہاں حکومتی اور انتظامی سطح پر بھی اقدامات کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں بلین ٹریز سونامی پروگرام موجودہ وفاقی حکومت کیجانب سے ایک قابل قدر اور لائق تحسین اقدام ہے جس کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ ماحولیات کو محفوظ بنانے کیلئے اسطرح کے بڑے پروگرام کی یقینا حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ اپنے خطاب میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ پہاڑوں کا تعلق سیاحت کے شعبے سے بھی ہے ، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں پر جنگلی حیات کو خدشات وابستہ ہیں، سیاحت بھی اس طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ ان آپس میں مربوط شعبہ جات پر توجہ دیکر ملکی معاشی نظام کو بہتر کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان جبکہ معاشی طور مستحکم نہیں، ایسے میں گلگت بلتستان کو قدرت کیطرفسے ملے ان انمول وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے نہ صرف خطہ گلگت بلتستان بلکہ پورے ملکی معیشت کو سہارا دیا جاسکتا ہے۔
بیلین ٹری سونامی بڑا منصوبہ ہے، صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا