عوامی ملکیتی اراضی تعلیم کےلئے دیا ہے جو فور جی چلا نہیں سکتے ان کیلئے نہیں پی پی پی سکردو کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات خواجہ مہدی جو

0 0

سکردو (پ ر) پیپلزپارٹی سٹی سکردو کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات خواجہ مہدی جو نے کہا ہے کہ وی سی صاحب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں اس سے قبل بھی وی سی فرضی تعیناتیاں کرچکے ہیں اب پچاس کنال زمین ایس سی او کو دینے کے خواہشمند ہیں۔ فرول چھومک موضوع اولڈینگ کی ملکیت ہے یونیورسٹی کو عوام نے تعلیمی نظام بہتر بنانے کےلئے دیا ہے فور جی نیٹ ورک کےلئے نہیں۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و اپوزیشن لیڈر اگلے اجلاس میں حق ملکیت بل پیش کرینگے، امید ہے پی ٹی آئی بھی حمایت کرینگے۔ جس کے بعد چھومک تھنگ سمیت گلگت بلتستان کی انچ انچ زمین کا تحفظ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وی سی صاحب اپنے فرائض سے ہٹ کر پٹواری بن رہے ہیں۔ ہمیں تعلیم سے غرض ہے فور جی نیٹ ورک سے نہیں۔ عوامی ملکیتی زمینوں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اگر وی سی صاحب ہوش کے ناخن نہ لے تو شدید ردعمل دیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website