سکردو(پ ر)سول سوسائٹی بلتستان کا ایک اہم اجلاس سکردو دیوسائی ہوٹل میں منقعد ہوا اجلاس کی صدرات سول سوسائٹی بلتستان کے سرگرم کارکن حاجی احسان نے کی اور اجلاس میں یونیورسٹی اف بلتستان کی معاملات میں روزبروز بڑھتی ہوئی پیچیدگیاں اور وی سی اور رجسٹرار کی کارکردگی پر خصوصی گفتگو ہوئی بلتستان یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور نا اہل ، چاپلوس اور خوش آمد وی سی کا غیر قانونی طور پر ایس سی او کو بلتستان یونیورسٹی کے اراضی سے پچاس کنال زمین لیز دینے کی کوشش پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ، میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا اگر ایک ہفتے کے اندر یونیورسٹی کے معاملات بہتر نہیں کیا گیا اور زمین کی لیز واپس نہیں لیا گیا تو نااہل وی سی ہٹاؤ بلتستان یونیورسٹی بچاؤ مہم کا آغاز کریں گے ، میٹنگ میں مطالبہ کیا گیا کہ اس بہروپیا وی سی کا مدت ملازمت میں توسیع نہ کیا جائے ورنہ ہم عوام یوتھ اور طلباء کو لیکر دھرنا دیں گے
سول سوسائٹی بلتستان بھی بلتستان یونیورسٹی کے وی سی اور رجسٹرار کے غیر قانونی کاموں کے حوالے سے تنگ اکر میدان میں کودنے کا فیصلہ کرلیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا