اسلام آباد (فدا حسین سینیر صحافی) وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے لئے نئی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کو گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے بقول عبوری صوبہ بنانے سے لوگوں کی احساس محرومی ختم ہو جائے گی۔ عمران خان نے اپنے خطاب لوگوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جب یہاں آتا تھا تو نوجوان کہتے تھے کہ کیا ہم پاکستانی ہیں اور اسی احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے ہم عبوری صوبائی حیثیت پر کام کریں گے اور ایک کمیٹی بنائیں گے جو ایک ٹائم لائن پر کام کرے گی۔
یاد رہے کہ کہ ایک کمیٹی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں بھی بنی تھی جس کے سربراہ سرتاج عزیز تھے۔ گلگت بلتستان سے لوگوں کے مطابق اس کمیٹی کی سفارشات عمل درآمد نہیں ہونے دیا گیا۔ پیپلز پارٹی اس کمیٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کا ذمہ دار سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کو سمجھتی ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے کا اختیار کی دینے ضرورت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کامیاب سسٹم میں لوگوں کے پاس اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور کوئی باہر سے آ کر انہیں بتا نہیں سکتا۔ انہوں نے اس حوالے سے اسلام آباد کے مداخلت کو غیر ضروری قرار دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گلگت بلتستان کے تمام لوگوں کی انصاف صحت کارڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس ہر خاندان کو علاج کے لئے دس لاکھ روپے تک فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتال دونوں کے لئے ہو گی۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے لوگوں صحت کے درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کواسلام آباد جانا پڑتا ہے۔ جس پر قابو پانے کے لئے سکردو میں 250 بستروں کا ہسپتال شروع کیا ہوا ہے اور وہ جلد شروع ہو جائے گا۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان احساس پروگرام لانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے قرار دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں اس کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ یہاں زیادہ لوگ زندگی کی ریس میں پیچھے رہ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے لوگوں آسان شرائط پر قرضے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ان کے بقول ملکی سیاحوں کی وجہ سے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اس لئے گرمیوں میں گلگ بلتستان کے تمام علاقوں میں سیاحوں رہائش کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اس لئے لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے جس سے لوگ گیسٹ ہاوسز بنائیں گے جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہو جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے لئے توانائی کی ضرورت اور اور بجلی پیدا کرنے مواقع بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پانی سے بجلی بنانے کی بڑی جگہیں ہیں، تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہم 300میگا واٹ بجلی بنائیں تو سارے گلگت بلتستان کے لیے ضرورت سے زیادہ بجلی ہو جائے گی جس کے لیے دو پائیڈرو ایکٹرک پاور اسٹیشن بن رہے ہیں، دو کی تیاری ہو رہی ہے اور دو کی ہم نے منظوری دے دی ہے، اس طرح 6 اسٹیشنز بن جائیں گے۔اس کے بعد حسب سابق اپوزیشن کی جماعتوں پر تنقید جاری رکھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان عبوری صوبہ بنانے کیلئے نئی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا