اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /ٹی این این) میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کی منظوری دی گئی،سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کی منظوری دی گئی،سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی. چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور میگا کرپشن مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت گروہ یا فرد سے نہیں ہے،نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے،چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہنیب بدعنوان عناصرسے قوم کی لوٹی گئی دولت بر آمد کرنے کیلیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہا ہے ،مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلیے قانون کےمطابق اقدامات کیے جائیں گے، شکایات کی جانچ پڑتال ،انکوائریاں،انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کیمطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں،قومی و بین الاقومی ادارے بھی نیب کی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں گے
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی انکوائری کی منظوری دی گئی.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا