بابا جان،افتخار کربلائی سمیت ان کے دیگر ساتھیوں کی رہائی کس بنیاد پر ہوئی؟ کیا وہ الیکشن لڑ سکتا ہے؟ مکمل تفصیل

0 0

اسلام آباد (ٹی این این) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما کامریڈ بابا جان اور قراقرم نیشل مومنٹ کے رہنماء افتخار حسین کربلائی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی رہائی کس قانون کے تحت ہوئی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہیں. گزشتہ دونوں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے بابا جان کو نگر سے الیکشن لڑنے کی آفر کی ہے. ہماری ٹیم نے اس حوالے سے معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ نگر کے عوام کی خواہش ہے کہ بابا جان پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اگر الیکشن لڑتے ہیں تو ٹکٹ ووٹ دیں گے ورنہ نہیں. دوسری طرف ان کیلئے الیکشن لڑانا قانونی نکتہ نگاہ سے اتنا آسان بھی نہیں. گلگت بلتستان کے سنئیر صحافی اور کالم نویس عبد الجبار ناصر کے مطابق انکو رہائی ضرور ملی ہے لیکن یہ رہائی کس بنیاد پر ملی اس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے. انکا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق وہ ایک مجرم ہیں اور ایک مجرم کی حیثیت سے ان کیلئے الیکشن لڑنا قانونی طور پر ممکن نہیں البتہ اگر ریاست نے ان کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے تو ایسا ممکن ہوسکتا ہے لیکن اس وقت تک ان کی رہائی کے حوالے سے یہی کہا جارہا ہے کہ ایک ہفتے کی دھرنے کے نتیجے میں ان کو رہا کیا ہے. جو پیرول پر بھی ہوسکتا ہے اور سزا کعلدم قرار دیکر یا عام معافی کی صورت میں بھی. بابا کیس میں پیش پیش سینیئر قانون دان اشفاق احمد سے ہم نے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ ان کی رہائی ایک نوٹفیکشن کی بنیاد پر ہوئی ہے لیکن اس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی، بابا جان کیس میں سرگرم گلگت بلتستان کے ممتاز قانون دان احسان علی ایڈووکیٹ صاحب کے مطابق ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان کے ایک لیٹر کا حوالہ دیکر تمام اسیران کو رہا کر دیا گیا ہے مگر ہوم سیکریٹری کے اس لیٹر یا آرڈر کی کاپی جی بی حکومت یا انتظامیہ کسی کو دینے کیلئے تیار نہیں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website