گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کیلئے ضلع کھرمنگ کے اہم سیاحتی مقام پر سرکاری سطح پر پارک بنانے کا اعلان۔

0 0

کھرمنگ( نبی علی رضا) نوزائدہ ضلع کھرمنگ میں سیاحت کے وسیع ذرائع موجود ہیں لیکن سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں آنے والے سیاح کو کافی پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کی خصوصی دلچسپی کی بدولت کھرمنگ میں پبلک پارک اور پبلک لائبریری کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کھرمنگ کے مشہور سیاحتی مقام منٹھوکھا آبشار کے قریب سات کنال زمین حاصل کرلی ہے۔ پپلک پارک اور لائبریری کیلئےدس ملین روپے مختص کر دی ہےاور بہت جلد تعمیرات کا کام عمل میں لایا جائے گا۔
عوامی حلقوں نے اس اقدام کوسراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منٹھوکھا آبشار سے لیکر تا لب دریا سندھ تک کے دونوں اطراف کو اگرتھوڑی سے توجہ دیکر پانی کی کٹاو سے روکنے کیلئے حفاظتی بندھ( واٹر شیڈ) لگاتے ہیں تو نہ صرف سیاحت کے حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوگا بلکہ یہ پوری پٹی دونوں اطراف سے بہترین فروٹ نرسری بن سکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website