پاک فوج کے زیر اہتمام 70 ویں یوم آزادی موٹر کار ریلی تقریبا تین سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے دیامر پہنچ گئی ۔ عوام کی بڑی تعداد نے شاہراہ قراقرم زیرو پوائنٹ پر ریلی کا استقبال کیااور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

0 0

چلاس( شہاب الدین غوری)پاک فوج کے زیر اہتمام 70 ویں یوم آزادی موٹر کار ریلی تقریبا تین سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے دیامر پہنچ گئی ۔ریلی کے استقبال کے لئے عوام کی بڑی تعداد شاہراہ قراقرم زیرو پوائنٹ کے مقام پر موجود تھی جنہوں نے شایان شان طریقے سے شرکائے ریلی کا استقبال کیا اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔شاہراہ قراقرم پر خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔ پاکستان جیپ موٹر کار ریلی چودہ ہزار فٹ بلند تاریخی درہ بابوسر سے گزر کر خیبر پختونخواہ میں داخل ہو گی ۔۔۔ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیامر ایک پرامن ضلع ہے لاکھوں سیاح یہاں سے گزرتے ہیں عوام ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں آج کی ریلی کی سینکڑوں لوگوں کا استقبال اس بات ثبوت ہے کہ ملکی اور غیر ملکی سیاح بلاخوف و خطر دیامر آئیں اور سیاحتی مقامات دیکھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website