شدید سردی کے باوجود پی پی کے جیالے سڑکوں پر : امجد ایڈووکیٹ نے دو ٹوک الفاظ میں الیکشن کمشنر کو خبردار کر دیا

0 0

گلگت (پ۔ر) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن گورنر گلگت بلتستان وفاقی وزیر کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے اس موقعی پر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی عدالتیں اور ادارے گنڈا پور کے سامنے بےبس ہوئے ہیں۔حلقہ دو کو کھولے بغیر خاموش نہیں رہیں گے ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاینگے اس دھاندلی زدہ الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔ ہم کسی صورت اس مینڈیٹ کو قبول نہیں کرینگے گنڈا پور نے گلگت بلتستان میں کرپشن کو فروغ اپنی من مانی کے لئے حکومتی وسائل کو بروئے کار لاکر مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتا ہے ہم ایسا چلنے نہیں دینگے۔ وفاق کے نمائندوں کو آر اوز، ڈی آر اوز رکھا گیا وہ آر اوز اور ڈی آر اوز دن کو گنڈا پور کے پروٹوکول میں تھے رات کو گورنر ہاوس میں الیکشن چوری کرنے کے لئے کام کرتے تھے پیپلز پارٹی کسی صورت خاموش نہیں رہے گی احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ علی امین گنڈا پور سازش کے تحت گلگت بلتستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے الیکشن کمشنر ان کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے انتخابات سے قبل کہ دیا تھا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہوگا۔ اس حساس خطے میں کسی بھی قسم کے حالات کی تمام تر ذمہ داری علی امین گنڈا پور پر عائد ہوگی۔دریں اثنا گلگت بلتستان بھر میں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔گلگت، دیامر، غذر، سکردو، خپلو، شگر اور گمبہ سکردو میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دئے گئے۔ جس میں گلگت حلقہ 2 میں پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین نے علی امین گنڈا پور اور الیکشن کمشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی بعض علاقوں میں برف باری اور شدید سردی کے باوجود جیالے سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کی گئیں۔ جیالوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی قائدین کے حکم پر پر امن احتجاج کر رہے ہیں اگر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو حالات کی ذمہ داری علی امین گنڈا پور پر ہوگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website