گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 32 منتخب اور نامزد ارکان نے حلف اٹھایا.

0 0

گلگت (ٹی این این) گلگت بلتستان اسمبلی کے منتخب اور نامزد 32اراکین اسمبلی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا. تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری گلگت بلتستان اسمبلی میں سابق سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد کی صدارت میں ہوئی. حلف اٹھانے والے اراکین اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 10 منتخب اور 4 خواتین کی خصوصی نشستیں اور 2 ٹیکنوکریٹس اور 6آزاد ارکان تحریک انصاف میں شامل ہو کر 22 نشستیں ہوئی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تین منتخب(امجد ایڈووکیٹ نے دو نشستوں سے کامیابی حاصل کی ہے جس میں سے ایک سیٹ خالی کرکے ضمنی الیکشن ہوگی) 1 خاتون خصوصی نشت اور ایک ٹیکنوکریٹ شامل ہیں. پاکستان مسلم لیگ ن کے دو منتخب اور ایک خاتون نشست کے ساتھ تین ارکان جبکہ جے یو آئی ف ایک نشست اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست اور بلاورستان نیشنل فرنٹ کے نواز خاں ناجی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا. گلگت بلتستان کی نومنتخب اسمبلی میں تشکیل دیے جانے والے گرینڈ اپوزیشن الائنس کی جانب سے پی پی کے صوبائی امجد ایڈووکیٹ وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوار ہوں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے غلام محمد اسپیکر کے لیے متفقہ امیدوار ہوں گے اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی جانب سے رحمت خالق ڈپٹی اسپیکر کی نشست پر متفقہ امیدوار ہوں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website