گلگت (نمائندہ خصوصی) گلگت حلقہ 2 میں مبینہ دھاندلی کے الزام کے بعد گلگت شہر میں سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے جلا کر راکھ کردیا. ڈی آئی جی گلگت بلتستان نے گزشتہ شام کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا. دوسری طرف پیپلزپارٹی کے زرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے رات گئے گلگت کشروٹ میں واقع پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر سمیت کئی دفاتر سیل کرکے متعدد افراد گرفتار کی ہے. جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے آج دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک پورے گلگت بلتستان میں پر امن احتجاج کا اعلان کیا ہے.
گلگت میں حالیہ کشیدگی کی اصل وجہ گلگت حلقہ 2 میں الیکشن کی مبینہ دھاندلی کے زریعے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ خان کو جتانے کی کوشش پر شروع ہوئی ہے. امجد ایڈووکیٹ کے مطابق اس حلقے میں پوسٹ ووٹوں کی فرانزک ٹیسٹ کرانے تک الیکشن رزلت کا اعلان نہ کرنے کا معاہدہ ہوا تھا لیکن چیف الیکشن کمیشن نے فتح اللہ خان کو فتحیاب قرار دی ہے. جبکہ چیف الیکشن کمیشن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پاس ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں آیا، جبکہ امجد ایڈووکیٹ نے تحریری معاہدے کا عکس سوشل میڈیا پر وائرل کردی.

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا