تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی اولین ترجیح ہوگی. حلقہ تین سے نومنتخب وزیر محمد سلیم کا اعلان

0 0

گلگت (ٹی این این) جی بی ایل اے 9 سکردو حلقہ 3 سے اسپیکر گلگت بلتستان کو تاریخی شکست دیکر رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی منتخب ہونے والے وزیر محمد سلیم نے گلگت میں مقامی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے ناشاد کی شکست کی اصل وجہ فدا محمد ناشاد کا حلقے میں ترقیاتی کام نہ کرنا بتایا ہے. انکا کہنا تھا کہ کہ میری جیت کے پیچھے عوامی غم اور غصہ ہے کیونکہ ناشاد کے پچیس سالہ دور اقتدار حلقہ نمبر تین کے عوام پینے کی پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رہے اسکولوں میں ٹیچر کا شدید فقدان ہیں، ہسپتالوں میں معمولی دوائی تک دستیاب نہیں یہی وجہ ہے کہ ناشاد کو عوام نے مسترد کردیا. انکا کہنا تھا تھا میری اولین ترجیح صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے. جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کی جارہی ہے کہ وزیر سلیم ماضی کی طرح سرکاری فنڈز فقط اپنے علاقے میں صرف کرنے کے بجائے حلقہ تین میں زرعی ترقی اور سیاحت کی فروغ کیلئے فنڈز اپنی اولین ترجیحات میں رکھیں جس سے نہ صرف عوام معاشی طور مستحکم ہوگا بلکہ گلگت بلتستان کے قومی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا. اس وقت حلقہ تین کے کئی ایسے علاقے ہیں جہاں صرف رابطہ سڑک اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سے عوام زراعت سے دور ہورہا ہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %