گلگت میں سیاسی گرما گرمی کے ساتھ حالات کشیدہ، شرپسند عناصر بے لگام.

0 0

گلگت (ٹی این این) گلگت میں ہائی سیکورٹی زون میں دن دھاڑے شرپسند عناصر بے قابو ہوگیا. تفصیلات کے مطابق شرپسندوں کے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے قریب محکمہ جنگلات کے آفس اور سرکاری گاڑی کو آگ لگادی. عوامی حلقوں میں اس حوالے سے سخت تشویش پایا جاتا ہے کیونکہ اس مقام بریل لگا کر سیکورٹی فورسز 24 گھنٹہ ڈیوٹی کرتے ہیں ایسے میں کس طرح شرپسند عناصر بڑی آسانی سے سرکاری املاک کو آگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے. یاد رہے گلگت حلقہ 2 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد اور تحریک انصاف کے فتح اللہ خان کے درمیان دھاندلی کے الزامات پر دونوں کے طرف کے کارکنوں کا آمنا سامنا ہے. سینیر صحافی عبدالجبار ناصر کے مطابق حلقہ دو گلگت میں ریٹرننگ افیسر نے فارم 49 جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی مشاورت اور مفاہمت سے 1700 سے زائد پوسٹل بیلٹ پیپرز کا فرانزک کے بعد نتائج جاری کرنے کی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اس تجویز یا مفاہمت یا معاہدے کو نظر انداز کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں نوٹیفکیشن جاری کررہے تھے اور اطلاع ملتے ہی پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاج شروع کیا اور پھر نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی شروع کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website