گلگت بلتستان گوادر کا گیٹ وے ہے، الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو قومی سلامتی کا مسئلہ ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری

0 0

اسلام آباد (ٹی این این) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا آغاز ہوچکا اور پی پی اميدوار کو نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں بھی 2018 کا ٹریلر دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان گوادر کا گیٹ وے ہے اور وہاں الیکشن ميں دھاندلی ہوئی تو يہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہوگا۔
یاد رہے گلگت بلتستان ضلع نگر حلقہ چار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین اور تحریک اسلامی کے امیدوار شیخ باقر بنک ڈیفالٹر ہونے کی وجہ سے الیکشن ٹریونل نے نااہل کردیا ہے. دونوں اُمیدوار کے خلاف نیشنل بنک نے الیکشن ٹریونل میں اپیل دائر کر دی تھی جسکی آج عدالت میں سماعت ہوئی اور الیکشن ٹریونل کے جج علی بیگ کی عدالت نے نیشنل بنک کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے جاوید حسین اور شیخ باقر کو الیکشن کے لئے نااہل قرار دیا ہے.

 

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %