گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو عوام کا نہیں بلکہ اپنی بیروزگاری کا خوف ہے۔ نگران حکومت کو اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے بیان دینا چاہئے۔ چیف الیکشن کمشنر کو پریس کانفرنس کے زریعے تجاویز دینے کی بجائے نگران حکومت کے وزراء اپنے محکموں کی کارکردگی کا ذکر کرتے محکمہ صحت میں اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے، کرونا وائرس کی تباہ کاریوں میں نگران حکومت کا غیر ذمے دارانہ کردار واضح نظر آرہا ہے ۔ گلگت بلتستان کی عوام اس غیر زمہ دار حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتی ہے۔ نگران وزراء کے پریس کانفرنس کے ردعمل میں سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ نگران وزراء انتخابات کو ملتوی کرنے کے مشورے اپنے جیب میں رکھیں۔ پانچ مہینوں کے دوران بے حسی کی انتہا رہی اور اب اپنی نوکری بچانے کےلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ بیروزگاری کے خوف سے نگران وزراء کو کرونا نظر آرہا ہے۔ اپنی تنخواہ جاری رکھنے کےلئے گلگت بلتستان کے سیاسی نظام میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں ترک کر دیں ۔ نگران حکومت کا مینڈیٹ صرف نگرانی کرنا ہی اور وہ اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوے کام کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، چار مہینوں سے کرونا وائرس کی جو صورتحال رہی ہے اس میں نگران حکومت کا ہی کردار ہے۔ اتنی غیر زمہ داری کسی دور میں دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ گلگت بلتستان کی صورتحال بالخصوص کرونا وائرس اور صحت کے نظام کو درست کرنے کے کئے منتخب حکومت کا بروقت قیام ناگزیر ہے۔ وزیر صحت عوام کو کرونا سے ڈرانے اور اختیارات سے تجاوز کرکے مشورے دینے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں نگران حکومت سے زیادہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کا زیادہ کردار ہے جو عوام کے درمیان جاکر انہیں شعور و آگاہی بھی دیتے ہیں جب کہ وزیر صحت موصوف کرونا پر اقدامات اٹھانے کی بجائے ابھی تک منظر عام سے غائب تھے لیکن اب بے روزگاری کے خوف سے ہواس باختہ ہو کر پریس کانفرنس کر رہے۔ وقت پر انتخابات میں ہی تمام مسائل کا موجود ہے۔ منتخب نمائندے ہی عوام کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے انتخابات کے متعلق غیر ضروری اور غیر زمہ دارانہ گفتگو کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس پر ایکشن لیا جانا چاہئے۔
لگتا ہے نگراں وزراء کو حکومت کچھ زیادہ ہی بھا گئی ہے۔ انتخابات ملتوی کرنے کا مشورہ دینے والے وزیر صحت کو بڑی جلدی خیال آیا ہے کرونا کا اگر اتنا ہی احساس ہوا ہے تو اس پریس کانفرنس میں یہ بتانے کی زحمت کرتے کہ انہوں نے جب سے وزارت سنبھالی ہے ابھی تک کرونا سے بچاؤ کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟ ٹیسٹنگ کی استعداد کار کتنی بڑھائی ہے؟ اور محکمہ صحت میں کیا کیا انقلابی اصلاحات متعارف کروائے ہیں ؟
یہ عوام کا درد اور احساس نہیں اپنی بےروزگاری کے ڈر سے حواس باختہ ہو کر کی جانے والی پریس کانفرنس ہے۔ اور اس پریس کانفرنس کے دوران ہی ایس او پیز کی جو دھجیاں اڑائی گئی ہیں اس پر بھی نوٹس لینا چاہیے ۔
نگران حکومت کو عوام کا نہیں اپنی بیروزگاری کا خوف ہے. سعدیہ دانش
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا