گلگت ( پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ کی وفات پر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار اور کارکن سوگ میں ہیں لیکن ہمیں حیرت ہوئ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور ڈاکٹر اقبال کی بے حسی جلد بازی، غیر ذمے داری اور کم ظرفی پر جنہوں نے صوبائی صدر کے 3 دن کے سوگ کا بھی انتظار نہیں کیا اور ہار پہنائےاورخوشیاں منائی ۔ اسی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کوئ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ابن الوقت اور احساسات اور جذبات سے عاری اقتدار کے بھوکوں کا ایک ٹولہ ہے جو گدھ کی طرح نوچ کھانے کے لئے گھات لگا کر بیٹھتے ہیں۔ اقتدار کی ہوس میں یہ لوگ اخلاقیات کی ساری حدیں پار کر گئے ہیں۔ جو اپنے صوبائی صدر کی وفات پر 3 دن کا سوگ نہیں منا سکتے وہ کیا گلگت بلتستان کی عوام کےدکھ درد کا مداوا اور حقوق کا تحفظ کریں گے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ تحریک انصاف کی مرکزی صوبائی قیادت اپنی تمام تر مصروفیات کو معطل کر کے اپنے صوبائی صدر کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہوتے لیکن انہوں نے اپنی اصلیت ثابت کر دی کہ ان کے سامنے انسانیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے پارٹی عہدیدار یا کارکن کوئ معنی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں اخلاقیات سے عاری اتنی گری ہوئی حرکت آج تک کسی نے نہیں دیکھی ہوگی کہ ایک قائد کی آرام گاہ کی مٹی بھی نہیں سوکھی اور مفاد پرستوں نے ایک دم اس کی جگہ لینے کی کوشش کی ہو۔ پاکستان تحریک انصاف تو سیاست میں اخلاقیات کی قائل ہی نہیں ہے مگر ڈاکٹر اقبال کو علاقائی روایات کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔ پیپلز پارٹی نے سید جعفر شاہ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی مخالفت کے باوجود سب سے پہلے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا اور اپنی تمام سرگرمیوں کو معطل کردیا جبکہ تحریک انصاف نے فوراً ہی اپنی الیکٹیبلز کی گندی ترین سیاست شروع کردی۔ پی ٹی آئی کی اس سیاسی مہم اور حرکت سے سید جعفر شاہ مرحوم کی روح بھی تکلیف میں مبتلا ہوگئی ہوگی۔ گلگت بلتستان میں سیاسی اختلافات کے باوجود اخلاقیات کا دامن آج تک ہاتھ سے نہیں چُھوٹا ہے پہلی مرتبہ تحریک انصاف نے اخلاقیات کی بدترین مثال قائم کردی ہے۔ تحریک انصاف کے وہ کارکن بھی حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں جو سید جعفر شاہ مرحوم کو اپنا قائد اور عمران خان کا نائب مان کر اس کے ہر حکم پر لبیک کرنے کو تیار تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو حقوق کے نام پر لولی پاپ دینے کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کی اصلیت دکھانے کے لئے اتنا ہی کافی ہے۔ جو جماعت اپنے صوبائی صدر کی حق مغفرت کے لئے سوگ نہیں مناسکتے اور اپنے صوبائی صدر کے مقام کا حق ادا نہیں کرسکتے ہیں وہ جی بی کے عوام کے حقوق کیسے ادا کریں گے۔ تحریک انصاف کوئی جماعت ہی نہیں ہے ہر جماعت کے بھگوڑے کو اپنا سایہ فراہم کرکے سیاسی یتیموں کا اجتماع کرنے والوں کے منہ سے حقوق، نظریات اور جدوجہد کہ باتیں زیب ہی نہیں دیتی ہیں۔ تحریک انصاف کا بھیانک چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔
آج اگر تحریک انصاف میں کوئی حقیقی طور پر سیاسی کارکن ہے تو اسے اس بات کا احساس ضرور ہوگا کہ جسے وہ سیاسی جماعت سمجھ رہے تھے وہ در حقیقت ایک لنڈا بازار ہے جہاں بہت سستے داموں بولیاں لگتی ہیں ۔
سیف اللہ نیازی نے شاہ کی روح کو بھی تکلیف پہنچا دی اور ڈاکٹر نے علاقائی روایات کا بھی خیال نہیں رکھا پی پی پی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ نے تنقیدی بیان جاری کردیا
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا