گلگت (ٹی این این) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سابق نائب صدر و سابق وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان صدر سید جعفر شاہ کی رحلت کے تیسرے روز ہی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے. مرحوم سید جعفر شاہ اور ڈاکٹر اقبال ایک کی حلقے کے ہیں اس وجہ سے سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹر اقبال نے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگیا جو کہ انتہائی شرمناک بات ہے. عوامی حلقوں کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سید جعفر شاہ کے حلقے میں الیکشن ملتوی کرنے کا پہلے ہی دن اعلان کیا تھا لیکن تحریک انصاف کی قیادت نے ان کے نشست پر اُنکی رحلت کا یوم سوگ اور سوئم ختم ہونے پہلے ہی ڈاکٹر اقبال کو پارٹی میں شامل کرکے حلقے کے عوام کے غموں پر نمک چھڑک دی ہے. سید جعفر شاہ کے حامیوں کی جانب سے اس اقدام پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ پارٹی قیادت نے سید جعفر شاہ کی روح کو تڑپایا ہے جسکا جواب الیکشن میں ملے گا. جبکہ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر اقبال کی جانب سے جلدی بازی میں شامل ہونے پر بھی شدید تنقید کرنے ہوئے ان کے اس اقدام کو آخلاقیات کا دیوالیہ اور اسلامی اقدار اور خطے کی روایات کے منافی قرار دی جارہی ہے.
ن لیگ کے سابق نائب صدر و سابق وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال پی ٹی آئی میں شامل۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا