ایس سی او نے سکردو یادگار چوک میں4G بی ٹی ایس کا افتتاح کر دیا

0 0

سکردو( ٹی این این ) ایس سی او کی جانب سے سکردو یادگار چوک 4G بی ٹی ایس کا افتتاح کر دیا گیا، سینئر صحافی سید بہادر علی سالک(تمخہ امتیاز) اور کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان لیفٹیننٹ کرنل عثمان سیف چیمہ نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا،اس موقع پر میڈیا کے نمائندے اور معززین شہر بھی موجود تھے۔اس سے قبل میڈیا کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈیگ آفیسر نے کہا سیکٹر کمانڈر گلگت بلتستان کرنل عمران منصور نے ماہ اگست میں اپنے بلتستان دورے کے دوران عمائدین شہر اور میڈیا نمائندوں کو یقین دھانی کرائی تھی کہ سکردو میں نیٹ ورک کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جس پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے دو نئے بی ٹی ایس نصب کر کے ایس کام فور جی سروس کو بہتر کیا گیا ہے اسی سلسلے میں فائبر ٹو ہوم جیسے اہم منصوبے ہر بھی دن رات کام جاری ہے، جبکہ سکردو میں موجود ٹاورز کے علاوہ گول، یوگو کندوس میں جلد ایس کام اور ڈیٹا سروس مہیا کی جا رہی ہےجبکہ مائیکرو ویو لنک منصوبہ جو کہ بلتستان کو دیگر شہروں سے لنک کرے گا تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے بعد جگلوٹ سکردو روڈ اور استور سکردو روڈ پر فائبر بریک ہونے کے باوجود سروس میں خلل نہیں آئے گا بلکہ صارفین بلا تعطل وائس اور ڈیٹا سروس سے مستفید ہو سکیں گے ۔کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان لیفٹیننٹ کرنل عثمان سیف چیمہ نے تفیصلات سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا اور عمائدین شہر کو بتایا سیکٹر کمانڈر کے گھر گھر، قریہ قریہ ،گاؤں گاؤں کمیونیکیشن کی سہولت پہنچانے کے وژن کے مطابق دن رات کوشاں ہیں انھوں نے کہا فیز ون کے تحت فائبر ٹو ہوم منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور ایس سی او منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اس منصوبے کی تکمیل پر صارفین کو گھر کی دہلیز تک فائبر کے ذریعے ٹیلی فون،تیز ترین انٹرنیٹ اور ٹی وی کی سہولت میسر ہو گی، جبکہ فیز ٹو اور فیز تھری میں بلتستان کے مزید علاقوں تک فائبر ٹو ہوم سروس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا ۔انھوں نے کہا صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website