سکردو (ٹی این این) گلگت بلتستان بچاو تحریک کے زیر اہتمام اسیران ہنزہ رہائی کمیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج سکردو میں حسینی چوک سے یادگار چوک ریلی نکالی گئی. یاد گار چوک پر پہنچ کر ریلی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسیران کی رہائی اور جوڈیشل انکوئری رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کیا اور ہنزہ میں جاری عوامی دھرنے کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے بابا جان سمیت دیگر سیاسی اسیر ان کی بلامشروط رہائی کا مطالبہ کیا. احتجاجی ریلی سے سول سوسائٹی بلتستان کے رہنماؤں، گلگت بلتستان بچاو تحریک کے کنونئر شبیر مایار، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما محمد علی دلشاد، نجف علی اور مزدور رہنما آخوند غلام محمد اور رازق علوی سمیت دیگر نے خطاب کرکے ہنزہ میں جاری احتجاج سے ساتھ مکمل اتحاد کا اعلان کیا اور تمام اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا.
گلگت بلتستان بچاو تحریک کے زیر اہتمام اسیران ہنزہ رہائی کمیٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں ریلی.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا