گلگت (پ ر) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات 2020 کو صاف، شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ طریقے سے انعقاد کرنے کیلئے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان روز اول سے ہی پر عزم ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابات 15 نومبر کو ہی ہونگے، جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہے۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے تمام پارٹیز سے مشاورت ہوئی ہے جو جلد جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے رجسٹرڈ، ووٹرز کی کل تعداد 745361 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 405350 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 339992 ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے طبی ماہرین سے مشاورت جاری ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے بہترین اقدامات کیئے جائیں گے تاکہ پرامن اور خوشگوار طریقے سے الیکشن کا انعقاد ہو ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کیئے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں ۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی جانب سے دیئے گئے تجاویز و آراء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،اس طرح دیگر پارٹیز کے سربراہان کے بھی اچھی تجاویز ملے ہیں ،انشاء اللہ ہم تمام تر تیاریوں کے ساتھ صاف شفاف انتخابات کا مرحلہ خوش اسلوبی سے انجام دیں گے،ہم دن رات بہترین انتخابات کے انعقاد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے 3دفعہ آل پارٹیز کانرنس کا انعقاد ہوا ہو،تمام شرکاء، اے پی سی نے خصوصی طور پر ہماری اس اقدام کو خوب سراہا بھی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن صاف ،شفاف اور پرامن ہونگے،جس کے لیئے تمام مبصرین کو دعوت ہے کہ وہ آئے اور الیکشن کا جائزہ لیں.
چیف الیکشن کمشنر بلتستان کا پریس کانفرنس، الیکشن 2020 کے حوالے سے اہم معاملات پر میڈیا پر بریفنگ دی.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا