چلاس(عمرفاروق فاروقی)واپڈا دیامر میں بھرتیوں کیلئے مشتہر کی گئی آسامیوں میں 50فیصد غیر مقامی کوٹہ کے خلاف دیامر گریجویٹ الائنس کا چلاس میں شدید احتجاج،واپڈا کے خلاف نعرے بازی۔
گریجویٹ الائنس دیامر نے گزشتہ روز واپڈا دیامر کے اندر بھرتیوں کیلئے گریڈ 11,17اور 18کی مختلف آسامیوں کیلئے اشتہار مشتہر کیئے جس میں مختلف آسامیوں میں 50فیصد غیر مقامی کوٹہ رکھا گیا اور دیامر ڈیم متاثرین کی قربانیوں کو یکسر نظرانداز کرکے متاثرین کی قربانیوں پر ایک مرتبہ پھر پانی پھیر دیا گیا۔
گریجویٹ الائنس نے موقف اختیار کیا کہ واپڈا میں 50فیصد کوٹہ مقامی ہونا چاہے کیونکہ ڈیم کیلئے قربانی مقامی لوگوں نے دیا ہے۔
واپڈا دیامر کی عوام کیساتھ اور یہاں کی نوجوانوں کیساتھ زیادتیاں بند کریں ۔غیر مقامی بھرتیوں کیلئے واپڈا ایڈوارٹائز میں مقامی لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔
دیامر گریجویٹ الائنس کا واپڈا کے خلاف چلاس میں شدید احتجاج، واپڈا حکام کے خلاف نعرے بازی.
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا