چلاس (ٹی این این) گلگت بلتستان کے انتخابات 2020 میں پاکستان تحریک انصاف کو دیامر ریجن سے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے تحریر نیوز کی سروے ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر زمان حلقہ 3 داریل جی بی ایل اے 17 سے ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے غفار خان سے اتحاد سے کرے گا اور پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے الیکشن لڑے گا.اور حیدر خان کے جیت میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرنے والا صدر عالم ن لیگ کی ٹکٹ سے لڑے گا اس طرح حیدر خان کی جیت ناممکن ہوگی
حلقہ 1 جی بی ایل اے 15 سے پی ٹی آئی ٹکٹ امیدوار عاشق اللہ نوشیر خان نوشاد عالم یہ تینوں الیکشن لڑینگے نوشاد کے فیملی سے انجنیر اورنگ زیب نوید عالم.سابق صوبائی وزیر صوبیہ مقدم شیر عالم رش یہ سب آزاد امیدوار ہے اور نوشاد کے فیملی سے ہے وہاں مقابلہ پیپلز پارٹی کے اے آئی جی ر دلپزیر اور جمیعت کے حاجی شاہ بیگ سابق اپوزیشن لیڈر میں مقابلہ ہوگا
حلقہ جی بی ایل اے 18 دیامر 4 سے گلبر خان کے لئے جمعیت چھوڑنے پر فتوں کا سامنا ہے کیونکہ وہ علاقہ مزہبی زیادہ ہے وہاں سے سابق سپیکر ملک مسکین مرحوم کا بیٹا ایڈوکیٹ ملک کفایت اور سابق منسٹر ن لیگ عمران وکیل کا اتحاد ہوا ہے اسلئے وہ مظبوط ہے جبکہ جمعیت کا مولانا عبدالرشید بھی گلبر کی مخالفت میں آیا ہے اسلئے وہاں سے گلبر کے لئے جیت ناممکن ہے
حلقہ جی بی ایل اے 16 دیامر 2 سے ٹکٹ نہ ملنے پر عبدالعزیز آزاد الیکشن لڑے گا جبکہ عتیق اللہ کے قبیلے سے 4 اور ہے جن میں ن لیگ کا انور عطاء اللہ ولی ایڈوکیٹ اور میرا جان اور دلبر خان اور سیف اللہ بھی انکا ووٹ کاٹینگے اسطرح انکی ضمانت ضبط کنفرم ہے
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا