گلگت بلتستان الیکشن 2020 کیلئے جی بی ایل اے 17 دیامر 3 سے پی ٹی آئی کے اُمیداوار ڈاکٹر محمد زمان نے منشور کا اعلان کردیا۔

0 0

چلاس(ٹی این این نامہ نگار)گلگت بلتستان الیکشن 2020 کیلئے جی بی ایل اے 17 دیامر 3 سے پی ٹی آئی کے اُمیداوار ڈاکٹر محمد زمان نے منشور کا اعلان کردیا۔
1۔داریل سے قومیت اور نسلی بنیاد پرتعصب کا خاتما کر کے یہاں کے عوام کو ایک بہترین جمہوری باشعور قوم بنانا اولین ترجیح ہے۔
2 ۔ داریل سے جہالت دشمنیوں کا خاتمہ کر کے ایک ترقی یافتہ اور نیا داریل کی بنیاد رکھیںگے۔
3۔ داریل کوالگ ضلع بنائیںگے۔
4۔ منیکال کھنبری اور گیال میں تین تحصیلوں کا بنیاد رکھیں گے۔
5۔ کھنبری کارگاہ ایکسپریس وے داریل بتھیریت ایکسریس وے بنائیںگے۔
6۔ داریل کھنبری ڈوڈوشال کے ہر گھر میں پینے کا صاحب پانی پہنچائیںگے۔
7۔ تعلیمی انقلاب لائیںگے نئے سکول کالجز کا قیام عمل میں لائیںگے۔
8۔ حلقے کا عوامی ترقیاتی فنڈ عوام کی مشاورت سے عوامی سکیموں پر خرچ کیا جائیگا۔
9۔حلقے میں مواصلاتی نظام کا انقلاب لائیںگے اور داریل کو جدید دنیا سے ملانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
10۔ حلقے میں نوجوانوں کی جسمانی نشونما کیلئے کھیل کے میدان بنائیںگے ۔
11۔ داریل کی تاریخی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاحت اور ثقافت کو پروان چڑھانے کیلئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیںگے۔
12۔ گیال لیلو کوٹ پھوگچ ناو کوٹ راجو کوٹ کو محکمہ آثار قدیمہ کی وساطت سے ان مقامات کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔
13۔ موجودہ داریل روڈ شتیال سے آٹ تک توسیع اور پکا کیا جائے گا۔
14۔ گیال نالے کو آخری گرمائی مقام تک سڑک بنا کر عوام سہولت اور سیاحت کو فروغ دینگے۔
15۔ داریل آٹ گیال نالے میں کھنری کلی داٹ اور کھنبری سیر اور منین تھلکوش میں محکمہ سیاحت کے ریسٹ ھاوسسز بنائیںگے۔
16۔ ڈوڈوشال کے سارے مسائل بشمول تعلیم صحت بجلی روڈ اور ٹیلی فون کے مسائل حل کریں گے۔
17۔ موسم سرما میں سوت داس اور گرمیوں میں آٹ داریل اور کھنبری منین اور کلی داٹ میں کھیلوں صوبائی مقابلے کروائے جائیںگے۔
18۔ڈوڈوشال میں نیابت نائب تحصیلدار بٹھائیں گے تاکہ عوام کے انتظامی مسائل انکی دہلیز پہ حل ہو۔
19۔ حلقے کا گندم کوٹہ بڑھائیںگے۔
20۔ داریل کھنبری ڈوڈوشال کے جنگلات کا عوام کی تعاون سے حفاظت کا بندوبست کرینگے رائلٹی سے حلقے میں روزگار کے مواقع پیدا کرینگے۔
21۔حلقے کے تمام بنجر زمینوں کو زیر کاشت لائے جائیںگے اور داریل کو گلگت بلتستان کو منفرد زرعی علاقہ بنایا جائے گا۔
22۔ داریل گماری ہیڈ کوارٹر کو جدید بنیادوں پر بنایا جائے گا۔
23۔ حلقے میں لنک روڈ کا جال بچھا کر فیلڈ سے مارکیٹ کے درمیان رابطہ بحال کیا جائے گا۔
24۔ داریل کھنبری ڈوڈوشال کی مختلف فصلوں سبزیوں اور میوہ جات کو جدید سائنسی بنیادوں پر پیداوار بڑھایاجائے گا۔
25۔ مال مویشی کی جدید سائنسی بنیادوں پر افزائش نسل اور پرورش کی جائے گی۔
26۔ داریل میں ایک ٹیکنیکل کالج کی بنیاد رکھ کر نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر افرادی قوت کو ہنر مند بنیا کر بین الاقوامی طور پر روزگار حاصل کر نے کے قابل بنایا جائے گا تاکہ علاقے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو۔
27۔ گھریلو دستکاریوں کے مواقع پیدا کر کے خواتین کی سلائی کڑھائی سکھانے کا بندوبست کیا جائے گا۔
28۔ داریل کے بنیادی سیاسی حقوق کیلئے وفاقی اور صوبائی ہرسطحپر جدوجہد کی جائے گی۔
29۔گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے تمام محکموں کے دفاتر حلقے میں قائم کئے جائیںگے۔
30۔ دنیاوی تعلیم کے مراکز کے ساتھ ساتھ دینی مدارس اور مساجد کی ہر ممکن اخلاقی اور معاشی طور پر ہر ممکن مدد کی جائی گی۔
31۔دینی مدارس سے فارغ التحصیل علماء اور طلباء کو روزگار کے واقع پیدا کرنی کی ہر ممکن اقدامات کئے جائیںگے۔
32۔ حلقے میں نوجوانوں کو کاروبار کیلئےبلاسود قرضے دلوائیں جائیںگے تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔
33۔سی پیک اور دیامر بھاشہ ڈیم میں حلقے کے عوام کے حقوق اور روزگار کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔
34۔ حلقے کے عوام کا پیسہ خواص کے جیب میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
35۔حلقے کی تمام ترقیاتی سکیموں کا بر وقت تکمیل معیار کو چیک کرنے کیلئے عوامی کمیٹیاں بنا کر انقلابی اقدامات کئے جائیںگے۔
36۔ محکمہ صحت تعلیم اور دیگر محکموں کے ملازمین کی تربیت کے مراکز بنا کر انکی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
37۔ علاقے سے رشوت اقربا پروری سودی نظام کا خاتمہ علمائے کرام کی سربراہی اور مشاورت سے علاقے اصل دینی احکامات پر عمل کرنے کی اجتماعی جدوجہد کی جائے گی۔
38۔ داریل ہیڈ کوارٹر میں اور سیز سینٹر کی بنیاد رکھی جائے گی جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں کلیدی کردارہوگا۔
39۔گلگت بلتستان اور داریل ہم سب کا ہے صرف چند افراد کا نہیں یہ ہمارا نعرہ ہے یہ پیغام سارے جہاں تک پہنچےاللہ ھم سب کا حای و ناصر ھو اور اللہ ان وعدوں کی تکمیل کیلئے ہماری مدد و نصرت فرمائیں۔
ڈاکٹر محمد زمان خان
امیدوار جی۔بی۔ایل۔اے 17 دیامر 3
رہنما پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website