محکمہ تعمیرات عامہ سکردو نے حفاظتی بند کے بغیر ہرگسہ نالے پر سڑک تعمیر کرنے پر عوام نے اعلی حکام سے بڑا مطالبہ کردیا

0 0

سکردو(خصوصی رپورٹ) سکردو میں تعمیراتی کاموں میں گڑھ بڑھ کا نوٹس لیا جائے کلفٹن پل سے حاجی قاسم ہاوس حسن کالونی تک زیر تعمیر سڑک میں غیر معیاری کام جاری ہیں تعمیراتی کام سے متعلق عوامی تحفظات ہوا میں اڑا دیا گیا ہے سڑک کی تعمیر میں حفاظتی بند کے بغیر سرکاری پیسے کو ہرگسہ نالے میں بہانے کا سلسلہ عروج پر ہیں نہ گیبن نہ ہی حفاظتی بند پھتر پہ پھتر رکھ کر منصوبہ مکمل کرنے کا عمل جاری ہیں کام کے دوران حفاظتی بند کے پھتر اکھاڑ کر روڈ کے دیوار میں چنا جارہا ہے ایک طرف سڑک بغیر کسی حفاظتی بند کے زیر تعمیر ہے تو دوسری جانب بند اکھاڑنے سے عوام کی جانب سے اپنے زمینوں کو سیلاب سے بچانے کے لئے اپنی مدد آپ تعمیر کئے گئے بند بھی خطرے میں پڑھ گئی ہیں یاد رہے ہرگسہ نالہ ہر سال سیلاب کے باعث دونوں اطراف تباہی مچاتے ہیں ملحقہ عوام نے کمشنر بلتستان اور چیف انجینئر سے غیر معیاری کام کا نوٹس لیتے ہوئے سڑک کے تعمیر سے قبل حفاظتی بند تعمیر کرنے اور گیبن لگانے کا مطالبہ کیا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website