سکردو میں آج اسد عاشورہ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

0 0

سکردو (ٹی این این) اسد عاشورہ کے جلوس آج نکالے جائیں گے. مرکزی جلوس جامع مسجد سے برآمد ہوگا. دیگر ماتمی جلوس بھی اس میں شامل ہونے کے بعد اپنے روایتی راستے سے ہوتے ہوئے قتل شریف پہنچ جائیں گے اور واپس مقررہ راستوں سے امام بارگاہ پہ اختتام ہوں گے.

اسد عاشورہ کے جلوس کی سکیورٹی کے لئے پولیس اور جی بی سکاؤٹس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے. قائم مقام ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن راجہ مرزا حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکردو شہر کو سکیورٹی کے پیش نظر سیل کر دیا گیا ہے. شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کر دی گئی ہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website