محکمہ زراعت ضلع کھرمنگ سنڈیوں کے آگے بے بس،کاشتکاروں میں شدید تشویش۔

0 0

کھرمنگ(نامہ نگار خصوصی) ضلع کھرمنگ کے معروف ساحتی مقام منٹھوکھا کے نالہ گیمل میں گزشتہ ایک سال سے سنڈیوں کا فصلوں اور درختوں پر مسلسل حملے میں عوام کاشتکار پریشان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ضلع کھرمنگ کے گیمل منٹھوکھا، منٹھونالہ اور گوریق میں یہ سنڈیاں تیزی پھیل رہی ہیں اور پھل دار درختوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن محکمہ زراعت گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر غافل نظر آتا ہے۔ محکمہ زراعت کی عدم توجہی کے سبب نالے میں کاشتکاری کرنے والے کسانوں کے زرائع آمدن متاثر اور معاشی بدحالی کا خدشہ پیدا ہونے ساتھ بیماری پھیلنے کا بھی شدید خدشہ ہے۔ اس وقت پورے ملک کی طرح میں ایک طرف گرین پاکستان اور میلن ٹری کے نام سے اربوں روپے بانٹا جارہا ہے دوسری طرف محکمہ زراعت ضلع کھرمنگ نالے میں موجود ہزاروں درختوں کے فصلوں کو بچانے میں ناکام نظر آتا ہے۔ نالہ کے کاشت کاروں نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت کے عہدے داروں کو ہنگامی طور پر نالے کا دورہ کراکر سنڈیوں سے بچاو کیلئے کاشتکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website