گلگت( پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن اور اس کے وزراء کی ساری سیاست جھوٹ، الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈے پر چل رہی ہے بغیر کسی تحقیق کے سندھ حکومت پر ڈھائی کروڑ روپے مانگنے کا جو الزام لگا کر سارا دن ایپیکس کمیٹی سے لیکر میڈیا تک جو ڈھنڈھورا پیٹتے رہے اس پر اگر ان میں اخلاقی جرآت ہے تو پیپلزپارٹی اور عوام سے معافی مانگیں۔ ایک صوبے کا وزیر اعلی ہوتے ہوے سنی سنائ بات پر اس قدر غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرکے ایک بڑے فورم اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ بغض پیپلزپارٹی میں انسان کو اتنا بھی اندھا اور کانوں کا کچا نہیں ہونا چاہیئے کہ اس قدر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے اور اپنی ہی کی ہوئ بات پر یو ٹرن لینا پڑے۔
وزیراعلی اور اس کی حکومت کو چئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ وہ وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان حکومت کو ہیلتھ ایمرجنسی میں بروقت اقدامات اور ریلیف پیکیجز پہنچانے کے لئے مطالبہ کر رہے اور ان کی آواز بن رہے ہیں اور وفاق کو تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو اپ گریڈ کرنے اور بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قومی لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا