فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے ضلع کھرمنگ میں آرمی پبلک اسکول کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

0 0

کھرمنگ(ٹی این این) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے ضلع کھرمنگ میں آرمی پبلک اسکول کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سول اور عسکری اداروں کے اہم ذمہ داران اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر سمیت ہم سیاسی اور مذہبی شخصیات موجود تھے۔ آرمی پبلک اسکول کا قیام ضلع کھرمنگ کے یونین کونسل حمزی گوند میں لایاجائے گا۔ موقع پر موجود علمائے کرام اور سیاسی شخصیات ضلع کھرمنگ میں آرمی پبلک اسکول کو افواج پاکستان کا تخفہ قرار دیا ااور اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان کو خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ موقع موجود کچھ سماجی شخصیات نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کھرمنگ میں بہتر تعلیم کیلئے افواج پاکستان کا یہ اقدام حساس ترین لائن آف کنٹرول کے قریبی عوام کیلئے نہایت ہی شاندار تخفہ ہے اور ہم اس اہم موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فورسز کمانڈر سے ایک اور وعدے کی تکمیل کا بھر پورمطالبہ کرتے ہیں۔اُنکا کہنا تھا کہ گزشتہ سال فورسز کمانڈر نے گنگنی کے مقام پر سکردو کرگل روڈ کی بحالی کیلئے خوشخبر ی سُنانے کا وعدہ کیا تھا جس پر عمل درآمد ہونا تاحال باقی ہے۔ لہذا ضلع کھرمنگ معیشت کی بہتری کیلئے سکردو کرگل روڈ کا کھلنا بلتستان کے عوام اور بیس ہزار سے زائد منقسم خاندانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اس سڑک کے دونوں اطراف سڑک بلکل تیار ہے فقط امیگریشن کا نظام نصب کی ضرورت ہے۔ موقع پر موجودعوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ضلع کھرمنگ کا یہ سیکٹر دیگر سیکٹر کسی نسبت انتہائی پُرامن ہے اور یہاں گزشتہ دہائیوں میں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا ہے جو سیکورٹی کے حوالے سے رسک ہے۔لہذا سکردو کرگل روڈ ضلع کھرمنگ میں سیاحت کی فروغ کیلئے ایک سنگ میل حیثیت رکھتا ہے جس کھول دینا چاہئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website